ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ گجرات ماڈل ہے:غلام نبی آزاد

کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ گجرات ماڈل ہے:غلام نبی آزاد

Sat, 16 Jul 2016 11:14:39  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نے جمعرات کو مودی حکومت پر جموں و کشمیر کو 1990کی دہائی کی طرف دھکیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ گجرات ماڈل ہے جس سے لوگوں کو بچانے کی ضرورت ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی مرکز اور ریاست دونوں جگہ اقتدار میں ہے اور اس کو حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد کشمیر میں ہوئے مظاہروں کے دوران ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کی ذمہ داری لینی چاہیے ۔انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ کشمیر میں حالیہ بحران کو ہوا دے رہا ہے اور تقسیم وطن کے بعدسے ہی وہ بربادی کے لیے ذمہ دار ہے۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ بی جے پی نے علاقائی سیاسی پارٹیوں پر دباؤ ڈالا اور بلیک میل کرکے ان کے ساتھ حکومت بنائی۔ورنہ انہیں مرکز سے پیسہ نہیں ملنے کی بات کہی۔آزاد نے کہا کہ آج بی جے پی اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کو اس صورت حال میں لے آئی ہے جو 1990میں تھی۔کانگریس کی سابق حکومت نے اسے سنگین مسئلہ کے طور پر لیا اورپرامن صورت حال کی بحالی کی راہ ہموار کی۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ گجرات ماڈل ہے، خدا ہمیں ایسے ماڈل سے بچائے۔


Share: